مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سعودی عرب کے مجرمانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے صد عن سبیل اللہ کے سنگین جرم کا ارتکاب کرکے اپنا مکروہ چہر دنیائے اسلام کے سامنے پیش کردیا ہے گذشتہ سال منی کے المناک حادثے میں سعودی عرب کے حکام کی مجرمانہ غفلت ، حجاج بیت اللہ الحرام کی توہین و بےحرمتی اور منی کے مظلوم شہیدوں کا خون ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔صدر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے مجرمانہ اقدامات کا سلسلہ یمن، عراق، شام اور لیبیا میں جاری ہے سعودی عرب نے اپنے تمام سنگین جرائم کے علاوہ اس سال صد عن سبیل اللہ کے سنگين گناہ کا بھی ارتکاب کیا ہے۔صدر حسن روحانی نے کہا کہ ذی الحجہ کا مہینہ منی کے مظلوم شہید حجاج کی یاد تازہ کرتا ہے سعودی عرب کے جاہل اور نادان حکمرانوں نے اللہ تعالی کے مہمانوں کی جانیں بچانے کے بجائے انھیں بلڈوزروں کے ذریعہ کنٹینروں میں بھر کر تشنہ لب شہید کردیا ۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ منی میں مسلمان مردوں ، عورتوں اور بچوں کی احرام کی حالت میں شہادت سعودی عرب کے نااہل ، ناکام اور نامراد حکام کی غفلت اور ناہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے سعودی حکام نے منی میں جان بوجھ کر اللہ تعالی کے مہمانوں کا قتل عام کیا اور منی کو دوسری کربلا میں تبدیل کرکے عالم اسلام کو داغدار بنا دیا ۔صدر حسن روحانی نے کہا کہ گذشتہ سال منی میں کئی اسلامی ممالک کے ہزاروں حاجی شہید ہوگئے جن میں 500 ایرانی حاجی بھی شامل تھے سعودی عرب کو منی کے المناک واقعہ کے بارے میں جواب دینا پڑےگا سعودی عرب نے اس المناک واقعہ کے بارے میں آزاد تحقیقات کرانے سے انکار کرکے صاف ظاہر کردیا کہ منی کا غمناک واقعہ سعودی عرب کے حکام کی سوچی سمجھی پالیسی کا حصہ تھا ۔صدر حسن روحانی نے کہا کہ سعودی عرب کے بھیانک جرائم کی فائل روزبروز سنگین تر ہوتی جارہی ہے سعودی عرب کے حکام کو اللہ تعالی کی مضبوط گرفت سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں بچا سکے گی اور اللہ تعالی کا دردناک اور شدید عذاب ان کی انتظار میں ہے ۔ صدر حسن روحانی نے سعودی عرب کے عالم اسلام میں جاری بھیانک اور ہولناک جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ منی کے شہیدوں کا خون ہرگز معاف نہیں کیا جائےگا۔
اجراء کی تاریخ: 7 ستمبر 2016 - 13:06
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سعودی عرب کے مجرمانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے صد عن سبیل اللہ کے سنگین جرم کا ارتکاب کرکے اپنا مکروہ چہر دنیائے اسلام کے سامنے پیش کردیا ہے گذشتہ سال منی کے المناک حادثے میں سعودی عرب کے حکام کی مجرمانہ غفلت ، حجاج بیت اللہ الحرام کی توہین و بےحرمتی اور منی کے مظلوم شہیدوں کا خون ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔