مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی فٹبال ٹیم نے تہران کے آزادی اسکوائر میں ہونے والے فٹبال میچ میں قطر کی قومی فٹبال ٹیم کوصفر کے مقابلے 2 گولوں سے شکست دیدی۔ایران اور قطر کی قومی فٹبال ٹیموں نے روس میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ 2018 میں پہنچنے کے لئے مقدماتی فائنل میں ایکدوسرے کے خلاف اپنی طاقت کا مظا ہرہ کیا ہے 90 منٹ تک کوئی ٹیم گول نہ کرسکی لیکن ایرانی ٹیم نے اضافی وقت میں قطر کی قومی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں 2 گولوں سےکراری شکست دیدی ۔ ایران کی طرف سے رضا قوچان نژاد اور علی رضا جہانبخش نے ایک ایک گول کیا۔
اجراء کی تاریخ: 2 ستمبر 2016 - 00:07
اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی فٹبال ٹیم نے تہران کے آزادی اسکوائر میں ہونے والے فٹبال میچ میں قطر کی قومی فٹبال ٹیم کوصفر کے مقابلے 2 گولوں سے شکست دیدی۔