مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی صباح کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک حکومت کی طرف سے ناکام فوجی بغاوت میں ملوث فوجیوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے ترکی کی وزارت دفاع نے مزید 820 فوجیوں کو ملازمت سے برطرف کردیا ہے۔
ترک وزارت دفاع کے اعلامیہ کے مطابق 648 فوجیوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے جو اس وقت جیل میں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ترک حکومت نے وہابی رہنما فتح اللہ گولن سے منسلک 82 ہزار افراد کو اب تک مختلف سول اور فوجی اداروں سے نکال دیا ہے۔ ترک حکومت کا کہنا ہے کہ فتح اللہ گولن ناکام فوجی بغاوت کے اصلی ماسٹر مائنڈ ہیں جو امیرکہ میں جلاوطنی کی زندگی بسر کررہے ہیں۔ ترک حکومت نے کئی بار امیرکہ سے فتح اللہ گولن کی حوالگی کا مطالبہ بھی کیا ہے لیکن امریکہ نے ابھی تک اس کا کوئی مثبت جواب نہیں دیا ہے۔