رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شہید محمدزادہ کے اہلخانہ کے ساتھ ملاقات میں شہید رجب محمد زادہ پر اللہ تعالی کے بےشمار فضل و کرم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: شہداء کے اہلخانہ انقلاب اسلامی کا مظہر ہیں اور آپ عزیزوں کو دیکھ کر ہماراجذبہ دوچنداں ہوجاتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی کردوسروس کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شہید محمدزادہ کے اہلخانہ کے ساتھ ملاقات میں شہید رجب محمد زادہ پر اللہ تعالی کے بےشمار فضل و کرم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: شہداء کے اہلخانہ انقلاب اسلامی کا مظہر ہیں اور آپ عزیزوں کو دیکھ کر ہماراجذبہ دوچنداں ہوجاتا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: شہید محمد زادہ نے جانبازی کے دوران فراواں درد و رنج برداشت کئے اور شہید کے صبر و تحمل کا اجر و ثواب اللہ تعالی کے پاس محفوظ ہے اور اللہ تعالی نے اپنےبیشمار  فضل و کرم کے ساتھ  حاج شہید محمد زادہ کو شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز کردیا ۔رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: شہداء کے اہلخانہ انقلاب اسلامی کا مظہر ہیں اور آپ عزیزوں کا دیکھ کر ہمارا جذبہ مضاعف ہوجاتا ہے۔

حاج شہید محمدزادہ سن 1366 ہجری شمسی میں  دفاع مقدس کے دوران عراق کے ہور علاقہ میں سر و چہرے پر ترکش لگنے سے شدید زخمی  اور 70 فیصد جانباز ہوگئے سن 1394 ہجری شمسی میں مشہد مقدس میں رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات کی اور رہبر معظم نے ان  سے ہمدردی کا اظہار اور خراج تحسین پیش کیا تھا۔