مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کشمیر کا دورہ کیا ہے جہاں انھوں نے کشمیر میں جاری کشیدگی کو ختم کرانے کے سلسلے میں مقامی حکومت سے تبادلہ خیال کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کشمیر کی وزير اعلی محبوبہ مفتی کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کی۔ذرائع کے مطابق ریاست کی انتظامیہ کی جانب سے کشمیری رہنماؤں کو بھی بھارتی وزیر داخلہ سے ملاقات کی دعوت دی گئی تھی تاہم انھوں نے راج ناتھ سنگھ سے ملاقات سے انکار کردیا۔ واضح رہے کہ کشمیر کے بعض اضلاع میں 48 روز سے کشیدگی کا سلسلہ جاری ہے۔
اجراء کی تاریخ: 25 اگست 2016 - 19:33
ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کشمیر کا دورہ کیا جہاں انھوں نے کشمیر میں جاری کشیدگی کو ختم کرانے کے سلسلے میں مقامی حکومت سے تبادلہ خیال کیا ہے۔