امریکی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں امریکی صدراوباما اور ہیلری کلنٹن پر الزامات کی بارش کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں امریکی صدراوباما  اور ہیلری کلنٹن پر الزامات کی بارش کردی ہے۔ امریکی ریاست شمالی کیرولائنا کے شہر شارلٹ میں اپنی انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نےمخالفین پر خوب الوامات عائد کئے۔ انہوں نے کہا کے ہیلری کلنٹن نے ڈبلیو ٹی او میں چین کی شمولیت کی حمایت کی جس کے باعث امریکہ میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی کار انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہیلری کی پالیساں داعش کے لیے مددگار ثابت ہوئی ہیں۔ اوبامہ اور ہیلری نے ملکر داعش کو تشکیل دیا۔ٹرمپ نے بن غازی میں امریکی سفارت خانے پر حملے کا ذمہ دار بھی ہیلری کلنٹن کو قرار دے دیا۔