ترکی کے جنوب مشرقی صوبہ دیاربکر میں پولیس اسٹیشن کے باہر کار بم دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک جب کہ 25 زخمی ہوگئے پولیس اہلکاروں میں 2 افسر بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے جنوب مشرقی صوبہ دیاربکر میں پولیس اسٹیشن کے باہر کار بم دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک جب کہ 25 زخمی ہوگئے پولیس اہلکاروں میں 2 افسر بھی شامل ہیں۔اطلاعات کے مطابق دیاربکر میں پولیس اسٹیشن کے باہر کھڑی کار زور دار دھماکے سے پھٹ گئی، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور پولیس اسٹیشن کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ اس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت افراد ہلاک اور25 زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی اسپتال کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد پولیس اہلکاروں کی ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا۔