ہندوستان میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ہندوستان میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط نے نئی دہلی میں پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی آزادی کے لئے دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ کشمیر کی آزادی تک پاکستان کی بھی جدوجہد جاری رہے گي  اور آج کا دن بھی کشمیر کی آزادی کے نام کرتے ہیں۔عبدالباسط کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے مذاکرات کے راستے کا انتخاب کیا اور بھارت کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے کی کوشش کی۔ بھارت کو بھی چاہیے کہ وہ  کشمیری عوام کی امنگوں اور خواہش کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے مذاکرات کا راستہ اختیار کرے۔