مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کشمیر کی صورت حال کا ذمہ دار پاکستان کو قراردیتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت ہم سے جموں و کشمیر نہیں لے سکتی۔ ایوان میں راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت ہم سے جموں و کشمیر نہیں لے سکتی جب کہ پاکستان سے اگر بات چیت کا عمل شروع ہواتووہ صرف پاکستان کے زیر انتظآم کشمیر کے مسئلے پر ہوگا۔جبکہ پاکستان کا کہنا ہے کہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ایک عالمی مسئلہ ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 11 اگست 2016 - 01:44
ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کشمیر کی صورت حال کا ذمہ دار پاکستان کو قراردیتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت ہم سے جموں و کشمیر نہیں لے سکتی۔