لندن میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کرکے ایک خاتون کو ہلاک جبکہ چھ افراد کو زخمی کردیا۔پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لندن میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کرکے ایک خاتون کو ہلاک جبکہ چھ افراد کو زخمی کردیا۔پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق سینٹرل لندن کے رسل سکوائرمیں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کرکے خاتون سمیت چھ افراد کو زخمی کردیا، خاتون موقع پرعلاج کے دوران ہی دم توڑ گئی جبکہ زخمی ہونے والے دیگر افراد میں سے بعض حالت کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہےحملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس واقعہ کی نوعیت کا جائزہ لے رہی ہے۔