مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کواپنے حریف صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر سات پوائنٹس کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کے خلاف اور متضاد بیانات کے بعد ان کی حریف ہلیری کلنٹن کو سات پوائنٹس کی برتری حاصل ہوگئی۔ بیانات کے بعد کیے گئے سروے میں ہلیری کو 46 فیصد جبکہ ٹرمپ کو 39 فیصد حمایت حاصل ہے۔پولز کے مطابق 50 فیصد ووٹرز ہلیری کے بارے میں مثبت جبکہ 36 فیصد منفی رائے رکھتے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 2 اگست 2016 - 13:00
امریکہ میں صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کواپنے حریف صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر سات پوائنٹس کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔