اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ جنرل احمد رضا پوردستان نے کہا ہے کہ ایران کا اصلی دشمن امریکہ ہے اور دشمن کے علاقہ میں موجود ٹھکانے ہمارے میزائلوں کی زد میں ہیں اور ایران علاقہ میں جاری نیابتی جنگوں کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ  جنرل احمد رضا پوردستان نے کہا ہے کہ ایران کا اصلی دشمن امریکہ ہے اور دشمن کے علاقہ میں موجود ٹھکانے ہمارے میزائلوں کی زد میں ہیں اور ایران علاقہ میں جاری نیابتی جنگوں کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

جنرل پوردستان نے مرصاد کارروائیوں کو ضد انقلاب عناصر اور منافقین کےلئے تباہ کن قراردیتے ہوئے کہا کہ مرصاد کارروائیوں کے بعد منافقین کا وجود کمزور اور ختم ہوگیا جبکہ بعض مغربی ممالک دوبارہ منافقین کو منظم کرنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں اور اس سلسلے میں ایران کے خلاف  سعودی عرب بھی اپنی معادندانہ سازشیں اور منافقین کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھے ہوئے ہے ۔

پوردستان نے کہا کہ ایران کا اصلی دشمن امریکہ ہے اور ہم امریکہ کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں علاقہ میں موجود امریکی فوجی ٹھکانے ہمارے میزائلوں کے نشانے پر ہیں اور جنگ کی صورت میں علاقہ سے امریکی فوجی مداخلت اور امریکی مفادات کا خاتمہ کردیا جائے گا۔

جنرل پودستان نے کہا کہ ایران نیاتی جنگوں کے لئے بھی آمادہ ہے جن کی سرپرستی امریکہ کررہا ہے اور وہابی دہشت گرد تنظیمیں داعش اور القاعدہ جس کے اصلی عناصر میں ہیں۔