مہر خبررساں ایجنسی کی اردوسروس کے مطابق اسلامی جمہورہہ ایران کی وزارت خارجہ سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک نے فرانس کے قومی دن کی تقریبات پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔امریکی صدر باراک اوبامہ نے بھی نیس حملے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے دہشت گردی قرار دیا اور فرانس کو حملے میں تعاون کی پیش کش کر دی۔ برطانیہ کی نو منتخب وزیراعظم تھریسامے نے بھی ہلاکتوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کینیڈین وزیراعٖظم نے بھی حملے پر فرانیسی حکومت اور عوام سے اظہار یکجہتی کی ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے بھی ـےگناہ عوام کو نشانہ بنانے اور بچوں اور عورتوں کو بہیمانہ طور پر قتل کرنے کی شدید مذمت کی ہے ایرانی وزير خآرجہ نے بھی ایک بیان میں وحشیانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ واضح رہے کہ فرانسیسی شہرنیس میں قومی دن کی تقاریب جاری تھیں کہ ٹرک میں سوار حملہ آور دہشت گرد نے پہلے ہجوم پر ٹرک چڑھا دیا اور پھر اتر کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 84 افراد ہلاک اور 140 سے زائد زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق فرانس شام میں دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔
اجراء کی تاریخ: 15 جولائی 2016 - 19:30
اسلامی جمہورہہ ایران کی وزارت خارجہ سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک نے فرانس کے قومی دن کی تقریبات پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔