پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیر ہندوستان کا اندرونی معاملہ نہیں ہے اور پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے کشمیر میں ہندوستانی بربریت پرواضح بیان نہ آنا شرمناک ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوزکےحوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیر ہندوستان کا اندرونی معاملہ نہیں ہے اور پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے کشمیر میں ہندوستانی بربریت پرواضح بیان نہ آنا شرمناک ہے۔ اطلاعات کے مطابق عمران خان نے کشمیرمیں جاری ہندوستانی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرکا معاملہ بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے اوروزیراعظم نوازشریف کی طرف سے کشمیرپرواضح بیان نہ آنا شرمناک ہے، کشمیرکے معاملے پرصرف دفترخارجہ تک محدود رہنا وزیراعظم کی کشمیر پرہچکچاہٹ کو ظاہرکرتا ہے، عمران خان نے  کہا کہ کشمیر کے حوالے سے قائم خصوصی کمیٹی  کی خاموشی پر بھی  سوالیہ نشان لگا دیئے ہیں۔جس کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ہیں۔ جو وہابی نظریہ  سے تعلق رکھتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ  پاکستان کشمیرکے معاملے میں فریق ہے اور یہ محض ہندوستان کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ مسئلہ کشمیرکا واحد حل استصواب رائے ہے۔عمران خان نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستانی افواج کے ہاتھوں کشمیریوں کی شہادتوں کا نوٹس لے جب کہ  حکومت پاکستان کوبھی  بین لاقوامی خاموشی کو ختم کرنے کے لیے سفارتی سطح پر جارحانہ اقدامات کرنا ہوں گے۔واضح رہے کہ ہندوستان کے زیر انتظآم کشمیرمیں ہندوستانی فوج کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 37 ہو گئی ہے۔