اجراء کی تاریخ: 13 جولائی 2016 - 22:47

فرانس نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ترکی میں اپنا سفارت خانہ اور قونصلیٹ بند کردیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  فرانس نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ترکی میں اپنا سفارت خانہ اور قونصلیٹ بند کردیا ہے۔یہ بات استنبول میں متعین فرانسیسی قونصل جنرل میوریل ڈومینیک کی جانب سے جاری ٹوئیٹر پیغام میں بتائی گئی ہے۔
ٹوئٹر پیغام میں بتایا گیا ہے کہ دار الحکومت انقرہ میں قائم سفارتخانہ سمیت استنبول اور ازمیر میں واقع قونصل خانوں اور ثقافتی سینٹرز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور 14 جولائی کو فرانس کے قومی دن کے مناسبت سے تمام تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔
تاہم انہوں نے خطرے کی نوعیت کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائیں،انہوں نے بتایا ہے کہ اس سلسلے میں فرانس اور ترک حکام باہمی رابطے میں ہیں۔