مہر خبررساں ایجنسی نے ٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے امریکہ کی طرف سے دو روسی سفارتکاروں کے نکالے جانے کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے دو امیرکی سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا ہے۔ امریکہ اور روس کے تعلقات اس وقت کشیدہ چل رہے ہیں روس کے نائب وزير خارجہ نے کہا کہ امریکی سفارتکاروں کو خفیہ سرگرمیوں اور سی آئی اے کے لئے کام کرنے کے جرم میں روس سے نکالا گیا ہے روس نے جوابی کارروائي کرتے ہوئے امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر کیا ہے۔ ماسکو میں امریکی سفارتکار پر پولیس کے حملے کے جواب میں امریکہ نے دو روسی سفارتکاروں کو ملک سے نکال دیا تھا جبکہ روس کا کہنا تھا کہ امریکی سفارتکار نے روسی پولیس کو اپنی شناخت نہیں بتائی تھی ۔
اجراء کی تاریخ: 10 جولائی 2016 - 15:32
روس نے امریکہ کی طرف سے دو روسی سفارتکاروں کے نکالے جانے کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے دو امیرکی سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا ہے۔