مہر خبررساں ایجنسی نےڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عید فطر کے موقع پر پاکستان اور ہندوستان کی سرحدوں پرتعینات فورسز کے درمیان روایت کے مطابق مٹھائی کا تبادلہ ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق عید پر واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز کی جانب سے ہندوستان کی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں کو مٹھائی پیش کی گئی۔اس موقع پر بی ایس ایف کے اہلکاروں نے بھی پاکستان رینجرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مٹھائی وصول کی۔
ہندوستان کی جانب سے بی ایس ایف کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل جے ایس اوبرائے جبکہ پاکستان کی رینجرز کے ونگ کمانڈر بلال نے تقریب میں اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کی۔