اجراء کی تاریخ: 5 جولائی 2016 - 12:15

ترکی میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے ترک عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔ترک حکام نے عیدالفطر بھرپور طریقے سے منانے کیلئے 9  روزچھٹیوں کا اعلان کر رکھا ہے۔اطلاعات کے مطابق آج جرمنی میں بھی عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ ایران میں کل عید فطر منائے جانے کی توقع ہے۔