مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ اور دیگر عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کا شام میں لڑنے والے دہشت گردوں کو جدید اسلحے سے لیس کرنے کا منصوبہ کامیاب ہوگیا امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ مل کر ہتھیاروں کی ایک بڑی کھیپ اردن منتقل کی جہاں اردن کی انٹیلیجنس ایجنسی نے وہ ہتھیار بلیک مارکیٹ کے ذریعہ داعش دہشت گردوں تک پہنچا دیئے ہیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی اور اردنی حکام نے اس واقعے کی تصدیق کر دی ہے۔رپوٹ کے مطابق امریکہ کے شام میں بھیجے جانے والے یہ ہتھیار بلیک مارکیٹ میں فروخت ہونے کے بعد داعش تک پہنچ گئے ہیں امریکہ وہابی دہشت گردوں کو شام اور عراق میں ہی سرگرم رکھنے کی کوشش کررہا ہے اور اس کام کے لئے اسے سعودی عرب کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔ امریکہ اور سعودی عرب نےدہشت گردوں تک ہتھیار پہنچانے کے معاملے کو خفیہ رکھا ہوا تھا لیکن اب الجزیرہ اور نیویارک ٹائمز کی مشترکہ تحقیقات کے نتیجے میں اس راز سے پردہ اٹھ گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کو پہنچنے والے اسلحے کی مالیت اربوں ڈالرہے جس میں کلاشنکوفیں، مارٹر، راکٹ لانچر، گرنیڈ و دیگر بھاری اسلحہ شامل ہے۔ سی آئی اے کے شام میں دہشت گردوں کو مسلح کرنے کے منصوبے کے انتہائی بھیانک نتائج سامنے آ رہے ہیں۔اس طرح کے پروگرام سی آئی اے اور پینٹاگون دہائیوں سے جاری رکھے ہوئے ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی پشت پر امریکی اور سعودی خفیہ ایجنسیوں کا ہاتھ نمایاں ہے۔
اجراء کی تاریخ: 28 جون 2016 - 02:32
امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کا شام میں لڑنے والے دہشت گردوں کو جدید اسلحے سے لیس کرنے کا منصوبہ کامیاب ہوگیا امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ مل کر ہتھیاروں کی ایک بڑی کھیپ اردن منتقل کی جہاں اردن کی انٹیلیجنس ایجنسی نے وہ ہتھیار بلیک مارکیٹ کے ذریعہ داعش دہشت گردوں تک پہنچا دیئے ہیں۔