مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے پیغام میں عراقی وزیر خارجہ ابراہیم جعفری کو فلوجہ کی ازادی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے پیغام میں فلوجہ کی آزادی پر خوشی اور مسرت کا اظءار کرتے ہوئے عواقی قوم ، عراقی حکومت دینی مراجع عظام ، شیعہ و سنی قبائل اور عراق کی مسلح افواج کو مبارباد پیش کی ہے۔ ایرانی وزير خارجہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رمضان المبارک میں فلوجہ کی آزادی در حقیقت اللہ تعالی کی مدد اور نصرت کا مظہر ہے اور امید ہے کہ عراق سے وہابی تکفیری دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کرنے میں عراقی حکومت اور عوام کامیاب ہوجائیں گے۔