ہندوستان آئندہ ماہ چابہار بندرگاہ کی ترقی اور انفراسٹرکچر کے لیے 150 ملین ڈالر کی ریل کی پٹریاں اور ریلوے سے متعلق دیگر سازوسامان برآمد کر ے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان آئندہ ماہ چابہار بندرگاہ کی ترقی اور انفراسٹرکچر کے لیے 150 ملین ڈالر کی ریل کی پٹریاں اور ریلوے سے متعلق دیگر سازوسامان برآمد کر ے گا۔ ریل کی پٹریاں ہندوستانی  سٹیل کمپنیوں کی طرف سے بھیجی جائیں گی، پہلی کھیپ آئندہ ماہ جولائی میں ایران کو برآمد ہو گی۔ہندوستانی ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ ایران کے دوران چابہار بندرگاہ کی ترقی اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے تھے، انہیں معاہدوں کے تناظر میں بھارتی سٹیل کمپنیاں ایران کیلئے 150 ملین امریکی ڈالر مالیت کی ریلیز برآمد کریں گی۔ہندوستان کے نزدیک چاہ بہار بندرگاہ ایک اہم اسٹریٹجک اہمیت کی حامل ہے ہندوستان کے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے بھارتی وزیر نتن گڑ کری اور ایرانی سفیر کے درمیان ایک ملاقات ہوئی ہے، بھارتی وزیر کا کہنا ہے کہ بھارت ایرانی بندرگاہ پر صنعتوں کے قیام میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر ے گا ۔