مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں یورو کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے آغاز کے موقع پر مجوزہ لیبر قوانین کے خلاف احتجاج مزید تیز ہو گیا۔ ایئر فرانس کے پائلٹوں نے چار روزہ ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بزرگ پنشنرز بھی حکومت کے خلاف سڑکوں پر آگئے۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں یورو کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے ہو رہا ہے ۔ ادھر پیرس سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مجوزہ لیبر قوانین کے خلاف احتجاج تیز ہو گیا ہے۔ پیرس اور نانت شہر میں ہزاروں افراد نے متنازع بل کے خلاف سڑکوں پر مارچ کیا ۔ جس میں بزرگ پنشنرز بھی شامل تھے ۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آ گئے۔ پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیاہے۔ جبکہ ایئر فرانس کے پائلٹوں نے حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد 4روزہ ہڑتال کا اعلان کردیا ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 10 جون 2016 - 15:03
فرانس میں یورو کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے آغاز کے موقع پر مجوزہ لیبر قوانین کے خلاف احتجاج مزید تیز ہو گیا۔ ایئر فرانس کے پائلٹوں نے چار روزہ ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔