مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے ہندوستان کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران اس بات کا اعلان کیا کہ امریکہ، ہندوستان کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کی حمایت کرے گا۔واضح رہے کہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ 48 ممالک کا ایک گروپ ہے جو نیوکلیئر ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے کام کرتا ہے۔ امریکی صدر باراک اوبا مہ کا کہنا تھا کہ ہم نے سول نیوکلیئر توانائی کے حوالے سے بات کی اور یقین ہے کہ ہماری حمایت ہندوستان کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا رکن بننے میں مدد فراہم کرے گی۔
اجراء کی تاریخ: 8 جون 2016 - 13:15
امریکی صدر باراک اوبامہ نے ہندوستان کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔