مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی بحریہ کا نگراں طیارہ زیجیانگ کے قریب پہاڑوں میں گر کر تباہ ہو گیاہے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نگراں طیارہ زوشان صوبے کی سمندری حدود کی نگرانی کے دوران لاپتہ ہوا اور کچھ دیر بعد معلوم ہوا کہ طیارہ زیجیانگ کے قریب پہاڑیوں میں گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے باعث جہاز میں سوار چاروں افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
اجراء کی تاریخ: 7 جون 2016 - 19:46
چینی بحریہ کا نگراں طیارہ زیجیانگ کے قریب پہاڑوں میں گر کر تباہ ہو گیاہے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔