اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک پیغام میں امریکہ کےعالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی کلے کی وفات پر ان کے اہلخانہ اور دوستوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے محمد علی کلے نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد دوبار ایران کا دورہ کیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان حسین جابری انصاری  نے ایک پیغام میں امریکہ کےعالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی کلے کی وفات پر ان کے اہلخانہ اور دوستوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے  ترجمان نے کہا کہ وہ ایک اچھے اور بہادر انسان تھے جنھون نے سیاہ فام امریکیوں کے حقوق بحال کرنے کے لئے گرانقدر خدمات انجام دیں  اور انھوں نے  ویتنام  جنگ میں شرکت نہ کرکے امریکہ کی ظالمانہ پالیسیوں کی عملی طور پر مخالفت کی۔ ۔واضح رہے کہ محمد علی کلے نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد دوبار ایران کا دورہ کیا تھا۔ امریکہ کےعالمی شہرت یافتہ باکسر اور سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن محمد علی کلے کا طویل علالت کے بعد کل  74 برس کی عمر میں انتقال  ہوگيا۔ وہ 17 جنوری 1942 میں پیدا ہوئے اور 1964 میں اسلام قبول کیا جس کے بعد اس کا نام محمد علی رکھا گیا۔