مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانسیسی دار الحکومت پیرس میں مشرق وسطیٰ کے موضوع پر منعقد ہونے والی کانفرنس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبير نے عرب سازشی منصوبے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے لیے عرب سازشی منصوبہ بہترین آپشن ہے۔عادل الجبیر نے کہا کہ عرب سازشی منصوبے میں وہ تمام عناصر موجود ہیں جو کسی حتمی تصفیے کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔
اس نے نے کہا کہ سال 2002 ءمیں سعودی عرب کے سابق فرماروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی جانب سے پیش کیا جانے والا یہ سازشی منصوبہ ابھی بھی میز پر رکھا ہوا ہے اور اسرائیل کو اسے قبول کر لینا چاہیےکیونکہ اسرائیل کے تحفظ کے لئے یہ بہترین منصوبہ ہے۔
اجراء کی تاریخ: 4 جون 2016 - 12:01
سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبير نے عرب سازشی منصوبے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے لیے عرب سازشی منصوبہ بہترین آپشن ہے۔