مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست اتر پردیش کے شہر متھرا میں پارک میں غیر قانونی قبضے کے خلاف پولیس کا آپریشن لڑائی اور میدان جنگ بن گیا،مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 24افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔متھرا کے اس پارک میں پولیس کے پہنچنے پر قبضہ گروپ مشتعل ہوگئے اور پولیس پر پتھراؤ،فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ کردیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا،اس دوران وہاں بنے ہٹوں میں سلنڈر دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس میں 11 شہری ہلاک ہو گئے۔
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ نے واقعے کی انکوائری کے احکامات صادر کردیئے ہیں جبکہ وفاقی وزیر داخلہ راج ناتھ نے بھی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ پولیس نے پارک سے رائفلز،دستی بموں، تلواروں سمیت ہتھیاروں کی بڑی کھیپ بھی برآمد کرلی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 3 جون 2016 - 20:19
ہندوستانی ریاست اتر پردیش کے شہر متھرا میں پارک میں غیر قانونی قبضے کے خلاف پولیس کا آپریشن لڑائی اور میدان جنگ بن گیا،مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 24افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔