مہر خبررسان ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی اسلامی تنظیم نجباء کے سکریٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسملین شیخ اکرم الکعبی نے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد جونہی بغداد کے دروازے تک پہنچے تو امام خمینی (رہ ) کے افکار سے سرشار ہمسایہ ملک ایران نے عراقی عوام اور عراقی حکومت کی درخواست پر مکمل حمایت اور پشتپناہی کا اعلان کردیا اور حضرت امام خمینی (رہ) کے افکار نے بغداد کو داعش کے ہاتھ میں جانے سے بچا لیا۔
انھوں نے کہا کہ سامراجی طاقتوں اور ان کے حامیوں کے بارے میں امام خمینی (رہ) نے دنیا اور عالم اسلام کو بیدار کیا اسلامی ممالک میں اسلامی بیداری کی لہر حضرت امام خمینی (رہ) کے افکار کا مظہر تھی جسے سامراجی طاقتوں نے داعشی لہر کے ذریعہ دبانے کی ناکام کوشش کی ہے۔
اکرم الکعبی نے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) نے انقلاب اسلامی کے ذریعہ دنیا میں ایک نئی فکر پیدا کی اور وہ فکر سامراجی طاقتوں اور ان کے ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کرنے کی فکر ہے، امام خمینی (رہ) نے خطے میں امریکہ اور اسرائیل کی غلام اور ظآلم و جابر شہنشاہیت کا تختہ الٹ کر علاقائي اقوام کے سامنے سامراجی طاقتوں کے خلاف عملی اقدام کی شاندار مثال قائم کی ۔ شاہ کے زوال کے بعد امریکہ اور اسرائیل نے سعودی عرب کے شہنشاہوں کی پشت پر ہاتھ رکھ لیا اور جو کام کل شاہ ایران امریکہ اور اسرائیل کے لئے انجام دیتا تھا وہ آج سعودی عرب کے شہنشاہ ملک سلمان امریکہ اور اسرائیل کے لئے انجام دے رہے ہیں لیکن علا قائي عوام شیعہ اور سنی ملکر حضرت امام خمینی (رہ) کے افکار اور ان کے طرزعمل کی روشنی میں خطے میں موجود امریکہ کے تمام حامی ، غلام اور نوکر بادشاہوں کا خاتمہ کرنے کا عزم کئے ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شاہ ایران کی طرح خطے میں موجود تمام امریکی نوکروں اور غلاموں کا خاتمہ ہوجائے گا اور امریکی غلاموں کے خاتمہ کے بعد بیت المقدس اور فلسطین بھی آزاد ہوجائیں گے اور شیعہ اور سنی ملکر بیت المقدس میں نماز ادا کریں گے۔