پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نےترکی میں امریکہ کی سرپرستی میں پاکستان سمیت دس ممالک کی مشترکہ فوجی مشقوں کا معائنہ کرنے کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ  جنرل راحیل شریف نےترکی میں امریکہ کی سرپرستی میں  پاکستان سمیت دس ممالک کی مشترکہ فوجی مشقوں کا معائنہ کرنے کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات کی ہے۔  اور ترک چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں کی جس میں ترک حکام نے جنگی مشقوں میں پاک فوج کے سربراہ کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا اکیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ترکی میں دس ممالک کی فوجی مشقوں کامعائنہ کیا جہاں ترک جنرل ہلوسی اکار نے جنرل راحیل شریف کا خیرمقدم کیا۔ ترجمان کے مطابق دس ممالک کی  فوجی مشقیں کل رات اور آج کی گئیں جس میں پاکستان، ترکی، امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب، بیلجیئم، قطر اور آذر بائیجان کی افواج نے حصہ لیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطاق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ترک صدر طیب رجب اردوغان اور ترک چیف آف جنرل اسٹاف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جس میں ترک صدر نے جنرل راحیل شریف کی موجودگی اور پاک فوج کے دستوں کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان فوجی مشقوں سے دوطرفہ دفاعی تعاون میں اضافہ ہوا ہے اور پاکستان اور ترکی نے 3 سال کے دوران 52 مشترکہ فوجی مشقوں کا انعقاد کیا ہے۔