اجراء کی تاریخ: 30 مئی 2016 - 10:50

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی 28 ویں صوبائی دورے پرصوبہ مغربی آذربائجان کے دارالحکومت ارومیہ پہنچ گئے ہیں جہاں صوبہ کے گورنر ، نمائندہ ولی فقیہ اور دیگر حکام نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی  کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی 28 ویں صوبائی دورے پر صوبہ مغربی آذربائجان کے دارالحکومت  ارومیہ پہنچ گئے ہیں جہاں صوبہ کے گورنر ، نمائندہ ولی فقیہ اور دیگر حکام نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ صدر حسن روحانی گلزار شہداء پہنچ کو شہداء کو خراج تحسین پیش کریں گے اور اس کے بعد عوام کے ایک عظيم اجتماع سے خطاب کریں گے۔ صدر حسن روحانی صوبہ کے ترقیاتی امور کا جآئزہ لیں گے۔ اور دو روزہ دورے کے دوران ایک کیمیکل فیکٹری کا افتتاح بھی کریں گے ۔ اس سفر میں کئي وزراء اور معاونین  بھی صدر حسن روحانی کی ہمراہی کررہے ہیں۔