مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی۔جس کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 4افراد ہلاک ہو گئے جبکہ2 افراد لاپتہ ہیں۔ ٹیکساس میں بارش کا سلسلہ تو رک گیا ہے لیکن ہیوسٹن شہر سمیت مختلف علاقوں میں شدید سیلابی صورتحال ہے ۔ کئی علاقے اب بھی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ہیوسٹن کے مغرب میں واقع واشنگٹن کاؤنٹی میں مختلف حادثات کے دوران 3افراد ہلاک ہو ئے جبکہ ایک شخص کی لاش بھی ملی ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 29 مئی 2016 - 15:29
امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی۔جس کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 4افراد ہلاک ہو گئے جبکہ2 افراد لاپتہ ہیں۔