آسٹریلیا میں نسل پرستی اور اسلام کے خلاف ریلیاں نکالنے پر جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ متعدد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلیا میں نسل پرستی اور اسلام کے خلاف ریلیاں نکالنے پر جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ متعدد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق میلبورن میں 2 مخالف دھڑوں نے ریلیاں منقعد کی تھیں، اسی دوران ان کے درمیان تصادم ہوگیا۔ریلیاں پر امن طور پر منعقد کروانے کے لیے سیکڑوں پولیس اہلکار تعینات کے گئے تھے۔