مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کے بیان پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو اس وقت دنیا میں دہشت گردوں کے سب سے بڑے اور خطرناک حامی کے طور پر پہچانا جاتا ہے ۔سعودی شہری سب سے زیادہ دہشت گردی میں ملوث ہیں۔
ترجمان نے عراق اور ایران کے باہمی روابط کے بارے میں سعودی عرب کے وزير خارجہ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عراقی عوام کو دوست اور دشمن کی پہچان کے لئے سعودی عرب کے وزیر خارجہ کی ہدایات کی ضرورت نہیں عراقی عوام دوست اور دشمن کو اچھی طرح پہچانتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ عراق میں ایران کے فوجی مشاورین کی جنرل سلیمانی کی قیادت میں موجودگي عراقی حکومت کی درخواست پر ہے جو دہشت گردوں کا مقابلہ کررہے ہیں۔ ترجمان نےکہا کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ کو مکر و فریب پر مبنی بیانات دینے کے بجائے دہشت گردوں کی حمایت ترک کردینی چاہیے۔