اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں شام کے صوبہ لاذقیہ کے دو شہروں طرطوس اور جبلہ میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان حسین جابری انصاری نے ایک بیان میں شام کے صوبہ لاذقیہ کے دو شہروں طرطوس اور جبلہ میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی عالمی خطرہ ہے اور اسو قت دہشت گردی سے عراق اور شام شدید متاثر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردانہ بزدالانہ حملوں مین عام اور بےگناہ شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں جو ان کی درندگی اور سفاکیت کی علامت ہے۔ ترجمان نے شامی عوام اور حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ لاذقیہ کے دو شہروں طرطوس اور جبلہ میں دہشت گردوں کے خودکش حملوں میں 145 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔ حملوں کی ذمہ داری داعش دہشت گردون نے قبول کی جنھیں سعودی عرب، ترکی اور قطر کی پشتپناہی حاصل ہے۔