اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے 251 نمائندوں نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے نام ایک خط میں حزب اللہ کے اعلی کمانڈر سید مصطفی بدرالدین کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے اپنی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے 251 نمائندوں نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے نام ایک خط میں حزب اللہ کے اعلی کمانڈر سید مصطفی بدرالدین کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے اپنی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے کہا ہے کہ حزب اللہ کی دو محاذوں اسرائیل اور وہابی تکفیریوں کے ساتھ لڑائی جاری ہے وہابی تکفیری بھی در حقیقت اسرائیل کے نوکر اور غلام ہیں جو خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کے تحفظ کے لئے عدم استحکام اور اسرائیل مخالف محاذ کو کمزور بنانے کی مذموم کوشش کررہے ہیں۔

ایرانی نمائندوں نے شہید بدرالدین المعروف ذوالفقار کی شہادت پر تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید مصطفی نے اپنی زندگی کا ایک حصہ اسرائیل کی خوفناک جیلوں میں بسر کیا۔ ایرانی نمائندوں نے اپنے خط میں حزب اللہ لبنان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔