افغان سکیورٹی فورسز نے ہلمنڈ میں طالبان کے قید خانے پرچھاپہ مار کر 60سے زائد قیدیوں کو بازیاب کرالیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےوائس آف امریکہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز نے ہلمنڈ میں طالبان کے قید خانے پرچھاپہ مار کر 60سے زائد قیدیوں کو بازیاب کرالیا ہے۔ اطلاعات کےمطابق نیٹو کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان کے قومی انسداد دہشت گردی کے ادارے اور افغان فوج کے کمانڈوز پر مشتمل دستوں نے ہلمنڈ میں مشترکہ طور پر یہ کامیاب کارروائی سرانجام دی جبکہ اتحادی افواج نے اس میں معاونت کا کردار ادا کیا۔ کابل میں نیٹو  کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ناجائز قیدخانہ صوبہ ہلمنڈ کے ضلع نوزاد کے مقام پر واقع تھا۔