امریکہ میں ریپبلیکن پارٹی کی جانب سے صدر کے عہدے کے ممکنہ امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے کہاکہ وہ ڈیموکریٹک پارٹی کی اپنی حریف ہلیری کلنٹن کو ہرانے کیلئے ایک ارب ڈالر کا فنڈ جمع کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ریپبلیکن پارٹی کی جانب سے صدر کے عہدے کے ممکنہ امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے کہاکہ وہ ڈیموکریٹک پارٹی کی اپنی حریف ہلیری کلنٹن کو ہرانے کیلئے ایک ارب ڈالر کا فنڈ جمع کریں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ 8  نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ہلیری کلنٹن کو ہرانے کیلئے ایک ارب ڈالر کا فنڈ جمع کرنے کے لئے ریپبلیکن نیشنل کمیٹی کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔