مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کو متنبہ کیا ہے کہ اگر اس نے ترکی پر حملے کئے تو ترکی اس کی مدد روک دے گا۔
اردوغان نے مزید کہا کہ ترک سرزمین اور شہریوں پر کیے گئے کسی ایک بھی حملے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور حملہ کرنے والوں کو یقیناً سزا دی جائے گی۔ ترکی سرحدی قصبے کِیلِیس کے پار شامی علاقے میں داعش کو مدد پہنچا رہا ہیں۔ داعش نے ترک علاقے پر راکٹ داغے تھے۔ رواں برس جنوری سے کِیلِیس پر داعش کے حملوں سے کم از کم بیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ترکی ، سعودی عرب اور قطر امریکہ اور اسرائیل کی سرپرستی میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی مدد کررہے ہیں ترکی داعش کے بہانے سنی کردوں کا قتل عام کررہا ہے۔