مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالمالک الحوثی نے شہید حسین الحوثی کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ علاقہ میں جاری حوادث امریکہ اور اسرائیل کے فائدے اور حق میں ہیں۔
انھوں نے کہا کہ خطے میں سعودی عرب کے تمام اقدامات در حقیقت امریکہ اور اسرائيل کے مفادات میں ہیں سعودی عرب امریکہ و اسرائیل کو خوش کرکھنے کے لئے مسلمانوں کے خون میں اپنے ہاتھ رنگین کررہا ہے۔
عبدامالک حوثی نے کہا کہ شام ، عراق اور یمن میں سعودی عرب کی مداخلت درحقیقت مسئلہ فلسطین سے عالم اسلام کی توجہ ہٹانے کے سلسلے کی ایک شوم اور ناپاک کوشش ہے یمن ، شام اور عراق میں سعودی عرب کی مداخلت نمایاں طور پر اسرائيل اور امیرکہ کے حق میں ہے اور سعودی عرب خطے میں اسلامی مفادات کے بجائے امیرکی اور اسرائیلی مفادات کو تحفظ فراہم کررہا ہے۔ عبداملاک حوثی نے کہا کہ کل تک جو کام امریکہ اور اسرائیل انجام دے رہے تھے وہ کام آج انھوں نے سعودی عرب کے حوالے کردیا ہے ۔ انھون نے کہا کہ القاعدہ اور داعش کے اقدامات سے عالم اسلام کو بہت نقصان پہنچ رہا ہے اور ان دہشت گردوں تنظیم کے سرپر بھی سعودی عرب کا ہاتھ ہے لیکن سعودی عرب کا غیر شرعی ، غیر انسانی اور غیر اخلاقی آئین بھی ایک دن اپنے دہشت گرد اور سامراجی ساتھیوں کے ہمراہ نابود ہوجائے گا ۔