مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے جنوبی شہر سماوہ میں 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 38 افراد جاں بحق اور 86 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد سے 230 کلو میٹر دور سماوہ شہر کے انتہائی مصروف علاقے میں 2 کار بم دھماکوں کے نتیجے میں 38 افراد جاں بحق اور 86 سے زائد زخمی ہوگئے. پولیس کے مطابق پہلا کار بم دھماکہ بس اسٹیشن کے قریب ہوا اور 5 منٹ کے وقفے سے 400 میٹرکے فاصلے پر ایک اور کار میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے باعث ہلاکتیں ہوئیں جب کہ دھماکوں کے بعد فورسو نےعلاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔داعش دہشت گرد تنظیم نے بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ داعش کو محاذ پر عراقی فوجیوں سے شدید شکست کا سامنا ہے اس لئے وہ بے گناہ شہیروں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنارہے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 2 مئی 2016 - 00:35
عراق کے جنوبی شہر سماوہ میں 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 38 افراد جاں بحق اور 86 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔