عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے پارلیمنٹ پر حملے میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے پارلیمنٹ پر حملے میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ جولوگ پارلیمنٹ اور سکیورٹی دستوں پر حملے میں ملوث ہیں انھیں گرفتار کرکے قانون اور عدلیہ کے حوالے کیا جائے۔

حیدر العبادی نے کہا کہ جن لوگوں نے بیت المال کو نقصان پہنچایا ہے انھیں اپنے عمل کی سزا بھی بھگتنی چاہیے۔ واضح رہے کہ کل عراقی عوام نے ای مظاہرے کے دوران عراقی پارلیمنٹ میں گھس کر تور پھوڑ کی ۔