امریکہ کے دیو ہیکل بمبار طیارے " بی 52" نےعراق میں پہلی بار داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کرتے ہوئے موصل کے علاقے الکرامہ میں اسلحہ و گولہ بارود کا گودام تباہ کر دیا ہے اس بماری میں 40 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں امریکہ کے عرب ممالک میں ہوائی اڈے موجود ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النہرین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے دیو ہیکل بمبار طیارے " بی 52" نےعراق میں  پہلی بار داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کرتے ہوئے موصل کے علاقے الکرامہ میں اسلحہ و گولہ بارود کا گودام تباہ کر دیا ہے اس بماری میں 40 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں امریکہ کے عرب ممالک میں ہوائی اڈے موجود ہیں۔

اطلاعات کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے بدھ کے روز اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شام و عراق میں داعش کے خلاف 20ماہ سے جاری مہم میں پہلی بار بمبار طیارے "بی 52 " نے بمباری کی ۔

عراقی ذرائع کے مطابق اس بمباری میں 40 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دہشت گردوں کے اسلحہ کا گودام بھی تباہ ہوگيا ہے ۔ واضح رہے کہ عرب ممالک بالخصوص سعودی رعب نے امیرکہ سے ملکر پہلے دہشت گرد تنظیموں کو تشکیل دیا اور اب امریکہ اورسعودی عرب ملکر دہشت گردوں کو تباہ اور ہلاک کررہے ہیں۔  ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے اپنے پوردوہ دہشت گردوں کی پشت میں گہرا خنجر گھونپ دیا ہے جسے وہابی دہشت گرد اچھی طرح محسوس کررہے ہیں۔ امریکی جنگی جہاز سعودی عرب، قطر ،بحرین اور امارات میں قائم امریکی اڈوں سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کررہے ہیں۔