ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ایرانی صدر حسن روحانی کا باقاعدہ استقبال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ایرانی صدر حسن روحانی کا باقاعدہ استقبال کیا۔ اس موقع پر ایرانی صدر کو 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی اور دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کئے گئے۔

اطلاعات کے مطابق دونوں ممالک کے صدور باہمی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، علاقائي اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے ترکی اور ایران باہمی تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی نے استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے تیرہویں اجلاس میں شرکت اور خطاب کیا ، روحانی نے اپنے خطاب میں مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کا اہم مسئلہ قراردیا اور اسلامی ممالک پر زوردیا کہ وہ باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ عالم اسلام کو درپیش چیلنجون کا مقابلہ کریں۔