مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدارتی دوڑ میں شامل ڈیموکریٹک امیدوار برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لئے فلسطینی عوام کو عزت اور وقار دینا ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق نیویارک میں اپنی مخالف ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن سے ٹی وی مباحثہ کرتے ہوئے برنی سینڈرز کا کہنا تھا کہ غزہ میں ہزاروں فلسطینی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں، اس وقت غزہ میں غربت کی شرح 40 فیصد ہے جب کہ اسکول اور عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا خاندان اسرائیل میں ہے اور اسرائیل کو اپنا دفاع کرنے کا حق حاصل ہے لیکن مشرق وسطیٰ میں امن کے لئے فلسطینی عوام کو عزت و وقار دینا ہو گا، ضروری نہیں کہ ہر مرتبہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو صحیح ہوں۔
ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ فلسطینیوں کی خود مختاری کی حمایت کی، 2012 میں حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ کرایا اور اسرائیل کو غزہ کے خلاف فوجی کارروائی سے روکا لیکن اسرائیل کو حماس کے حملوں پر جوابی کارروائی کا حق حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران سے حماس کو راکٹ پہنچائے جا رہے ہیں اور حماس اپنے ہتھیاروں اور جنگجوؤں کو شہریوں میں پھیلا دیتی ہے،