پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسلام آباد میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی رواں برس دسمبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے اسلام آباد میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی رواں برس دسمبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستان کے حوالے سے نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ دسمبر میں ہندوستانی وزیراعظم کا دورہ پاکستان طے پایا ہے جب کہ سیکرٹری خارجہ ملاقات بھی جلد ہوگی اور اس حوالے سے دونو ں ممالک کے حکام تفصیلات طے کرنے کے لئے رابطے میں ہیں، جیسے ہی ضوابط طے پاجائیں گے مذاکرات کئے جائیں گے۔