اجراء کی تاریخ: 11 اپریل 2016 - 13:59

روس کے شہرسٹیوروپول میں یکے بعد دیگرے تین خود کش حملے ہوئے ہیں حملوں میں صرف خودکش حملہ آور ہی ہلاک ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے شہرسٹیوروپول میں یکے بعد دیگرے تین خود کش حملے ہوئے ہیں  تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ اطلاعات کے مطابق تینوں خود کش حملے سٹیوروپول ریجن میں وزارت داخلہ اور پولیس سٹیشن کے باہر ہوئے ہیں تاہم روسی فوج کاکہناہے کہ تینوں دھماکوں میں صرف حملہ آور مارے گئے۔ روس کے سرکاری ٹیلی ویژن (آر ٹی) کے مطابق خودکش حملہ آوروں نے پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا۔روس میں یہ دھماکے ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب حالیہ دنوں میں یورپ میں دہشت گردی کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ روس نے گذشتہ چند دنوں میں داعش سے منسلک کئی دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔