اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر رامسر میں آج سہ پہر کو ایران، ترکی اور آذربائیجان کے وزراء خارجہ کا سہ فریقی اجلاس منعقد ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر رامسر میں آج سہ پہر کو ایران، ترکی اور آذربائیجان کے وزراء خارجہ کا سہ فریقی اجلاس منعقد ہوگا۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف رامسر پہنچ گئے ہیں۔ ترکی، ایران اور آذربائیجان کا 2011 میں پہلا اجلاس ارومیہ میں منعقد ہوا تھا جبکہ 2012  میں آذربائیجان کے شہر نخجوان میں اور 2014 میں ترکی کے شہر وان میں منعقد ہوا اور چوتھے اجلاس کی میزبانی پھر ایران کررہا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ اس اجلاس کے بعد باکو میں ایران، روس اور آذربائیجان کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے باکو روانہ ہوجائیں گے۔