بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز کے ایئر پورٹ اور میٹرو سٹیشن پر گزشتہ روز ہونے والے 4 خودکش حملوں میں ملوث تین دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی ہے اور خودکش حملے کرنے والے دو دہشت گرد سگے بھائی تھے جبکہ تیسرا دہشت گرد تاحال مفرور ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز کے ایئر پورٹ اور میٹرو سٹیشن پر گزشتہ روز ہونے والے 4 خودکش حملوں میں ملوث تین دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی ہے اور خودکش حملے کرنے والے دو دہشت گرد سگے بھائی تھے جبکہ تیسرا دہشت گرد نجیم تاحال مفرور ہے۔ اطلاعات کے مطابق خودکش حملے آوروں کی شناخت خالد اور ابراہیم کے نام سے ہو گئی ہے جو منظم جرائم میں ملوث تھے اور دونوں دہشت گردوں کے جرائم کے متعلق پولیس کو معلومات تھیں۔ خبر کے مطابق خالد اور ابراہیم کے ساتھ ایئر پورٹ پر ایک اور خودکش حملہ آور بھی موجود تھا جس کی شناخت  نجیم کے نام سے ہوئی ہے جوتاحال مفرور ہے۔ ذرائع کے مطابق  دونوں بھائی دہشت گردی کے نیٹ ورک میں شامل تھے جبکہ ان میں سے ایک پیرس حملے میں بھی ملوث تھا اور اس نیٹ ورک کو داعش نے پروان چڑھایا۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز خالد اور ابراہیم نے برسلز ایئرپورٹ پر خود کو دھماکوں سے اڑایا تھا اور دونوں بھائیوں کا چند روز قبل مقامی پولیس سے مقابلہ بھی ہوا تھا جس میں ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ خبر میں بتایا گیا ہے کہ دھماکوں کا تیسرا ملزم نجیم بم بنانے کا ماہر ہے جو کل جائے حادثہ سے فرار ہو گیا تھا جبکہ سرچ آپریشن کے دوران ایئرپورٹ سے اسکا سوٹ کیس ملا تھا جس میں دھماکہ خیز مواد موجود تھا۔ پولیس کا کہناہے کہ دونوں بھائی پچھلے ہفتے پولیس چھاپے کے دوران فرار ہو گئے تھے جب پولیس نے فائرنگ کر کے پیرس حملوں کے ملزم کو ہلاک کر دیا تھا،  ذرائع کے مطابق برسلز حملوں میں ملوث دہشت گرد اس سے قبل میں شام میں لڑنے کے لئے گئے تھے اور اس وقت یورپی ممالک ترکی اور سعودی عرب کے ساتھ ملکر ان دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کررہے تھے اور انیھں شام میں بھیجنے کے لئے سہولیات فراہم کررہے تھے اور انیھں درمیان قسم کے دہشت گرد اور جہادی کے نام سے یاد کرتے تھے اب یہی جہادی شام سے اپنے ملکوں میں واپس آنے کے بعد جہاد کا مظاہرہ کررہے ہیں اب انھیں جہادی افراد کو یورپی ممالک دہشت گرد قرار دے رہے ہیں۔ سعودی عرب دہشت گردوں کی پرورش اور مالی حمایت کا اصلی ملک ہے جس پر کسی کی توجہ نہیں۔ سعودی عرب کے ڈکٹیٹر اورخونخوار بادشاہ نے یمن اور شام  میں ہزاروں مسلمانوں کا قتل عام اور انھیں دہشت گردوں کے ذریعہ در بدر کردیا ہے۔