مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اگر وہ امریکہ کے صدر بنے تو اسرائیل میں قائم امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کر دیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خیالات کا اظہاریہودی لابی ایپک کی سالانہ کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو اسرائیل کیخلاف دہشت گرد کارروائیاں بند کرنا ہوں گی۔ یہودی لابی کے نام اپنے پیغام میں ہلیری کلنٹن کا کہنا تھاکہ اسرائیلی ریاست کے لیے وہ اوبامہ سے بڑھ کر اقدامات کریں گی۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل بھی متعدد بار مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات دے چکے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 23 مارچ 2016 - 12:38
امریکہ میں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے یہودی لابی ایپک کو خوش کرنے کے لئے اعلان کیا ہے کہ اگر وہ امریکہ کے صدر بنے تو اسرائیل میں قائم امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کر دیں گے۔