مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست تامل ناڈو کے گاؤں میں نایاب سانپ پکڑا گیا،جس کی لمبائی 3 میٹر ہے،جو ایک درخت سے دوسرے درخت تک اڑ بھی سکتا ہے۔تامل ناڈو کے گاؤں میں سانپ نظر آنےپر ریسکیو اہلکاروں کو بلایا گیا ، سانپ پکڑنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ سری لنکا کا نایاب سانپ ہے ،جو 3 میٹر لمبا ہے۔ یہ سانپ رینگنے کے ساتھ ایک درخت سے دوسرے درخت تک اڑنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے سانپ محکمہ جنگلات کے حوالے کر دیاہے۔